QTUTOR

Famous Sayings Of Hazrat Umar R.A

[urdu]

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اقوالِ فاروقی کا زریں گلدستہ

• جو آدمی زیادہ ہنستا ہے ، اس کا رعب کم ہو جاتا ہے ۔
• جو مذاق زیادہ کرتا ہے ، لوگ اُسے کم مرتبہ اور بے حیثیت سمجھتے ہیں ۔
• جو آدمی باتیں زیادہ کرتا ہے ، اس کی لغزشیں زیادہ ہو جاتی ہیں ۔
• جس کی لغزشیں زیادہ ہو جا تی ہیں ، اس کی حیا کم ہو جاتی ہے ۔
• جس کی حیا کم ہو جاتی ہے، اس کی پرہیز گاری کم ہو جاتی ہے ۔
• جس کی پرہیز گاری کم ہو جاتی ہے ، اس کا دل مردہ ہو جاتا ہے ۔

One, who laughs more, is less sober.
One, who jokes more, loses his value.
One, who talks more, his mistake are more.
One, who mistakes often, loses the modest.
One, who loses modesty, loses virtue.
One who virtue becomes less, He is spiritually died.

 

وہ نیک کام جن سے خوشحالی آتی ہے

Prosperity comes by

قرآن کریم کی تلاوت کرنے سے

Reciting Qura’an

اللہ کا شکر ادا کرنے سے
To thank ALLAH

گناہوں کی معافی مانگنے سے
To repent for sins

صبح کے وقت سورہ یٰسٓ اور
To Recite Surah Yaseen in morning and

شام کے وقت سورۃ الواقعہ پڑھنے سے
To Recite Surah waqiah in evening.

پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے
To Offer Prayer 5 times.

غریبوں اور مجبوروں کی مدد کرنے سے
To help needy and helpless

ماں باپ اور رشتہ داروں سے اچھا برتاؤ کرنے سے

To be good behavior with Parents and Relatives.

اۓ اللہ میرے لیے اوقات میں برکت فرما اور انہیں صحیح مصرف میں لانے کی تو فیق د ے آمین ۔

7چیزوں کی وجہ سے محتاجی آتی ہے

1. جلدی جلدی نماز پڑھنے سے ۔
2. پیشاب کی جگہ پر وُضو کرنے سے ۔
3. منہ سے چراغ بجھانے سے ۔
4. دامن یا آستین سے منہ صاف کرنے سے ۔
5. کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے
6. کھڑے ہو کر پانی پینے سے ۔
7. دانت سے ناخن کترنے سے ۔
• خُدا نے کائنات کو تمہارے لیے پیدا کیا ہے اور تمہیں اپنی عبادت کے لیے ۔
• اگر نہر ِ فرات کے کنارے ایک اونٹ بھی پیاسا مرگیا تو عمر سے اس کی باز پرس ہو گی ۔
• اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ خدا کے یہاں تمہارا کیا مقام ہے ؟ تو یہ دیکھو کہ خدا کی مخلوق تمہیں کیا سمجھتی ہے ؟
• آخرت کے حساب سے پہلے دنیا کا حساب کر لو اور میزان میں اپنے اعمال کے وزن سے پہلے دنیا میں اپنے اعمال کا وزن کر لو ۔
• حالات اور زمانے کے تقاضوں سے لوگوں کے لیے نئے نئے مسائل پیدا ہوتے رہتےہیں اس لیے ان کے حل کے لیے جدید قوانین کی ضرورت ہوتی ہے ۔
• انسان کی عجیب حالت ہے کہ اس کے گدھے یا بیل میں خرابی پیدا ہو جاتی ئے تو اس کی اصلاح کے لیے بھاگ دوڑ کرتا ہے مگر اپنی اصلاح کے لیے دوڑ دھوپ نہیں کرتا ۔
• “مجلس شور ٰی کے انتظام میں عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما ہاتھ بٹائیں لیکن خلافت سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہو گا۔”
• “اپنے بعد منتخب ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ خدا سے ڈرتا رہے اور تمام مہاجرین وانصار اور تمام رعایا کے ساتھ نیکی سے کام لے”۔
کاش ! میں ایک پالتو دنبہ ہوتا اور مجھے کِھلا پلا کر اتنا فربہ کیا جاتا کہ لوگ میرے دیکھنے کو آتے پھر مجھے ذبح کر ڈالا جاتا۔ کچھ لوگ میرا گوشت بھون کر کھا جاتے اور میرے گوشت کا قیمہ کر کے کھاتے مگر میں انسان نہ ہوتا!!!” (تاریخ الخلفاء )

“دُعائے فاروق اعظم رضی اللہ عنہ “

اۓ اللہ ! مجھے اپنی راہ میں شہادت کی موت عطا فرما
اور
مجھے اپنے (محبوب )رسول ﷺ کے شہر (مدینہ ) میں موت عطا فرما۔”
• اللہ کا شکر ہے کہ میری موت کسی مسلمان کے ہاتھ سے نہیں ہوئی ۔
• اللہ کا شکر ادا کیا جب تدفین کے لیے نبی کریم ﷺکے قدموں اور پہلو ئے صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ میں جگہ ملی ۔

Famous Sayings Of Hazrat Umar R.A
[/urdu]

0 Responses on Famous Sayings Of Hazrat Umar R.A"

Leave a Message

Your email address will not be published. Required fields are marked *

online support software