Month Of Rajab
[urdu]
رجب المرجب
اسلامی تاریخ کا ساتوا ں مہینہ رجب المرجب ہے ۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رجب “ترجیب” سے ماخوذ ہے ۔ ترجیب کے معنی تعظیم کے ہیں ۔ اہل عرب اس مہینہ کو اللہ تعالیٰ کا مہینہ کہتے تھے اور اس کی تعظیم کرتے تھے اس لیے اس کو رجب کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ۔ رسول اکرم ﷺ نے بھی ارشاد فرمایا ہے کہ رجب اللہ کا مہینہ ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔
جنت کی نہر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : “جنت میں ایک نہر ہے جسے “رجب ” کہا جاتا ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے تو جو کوئی رجب کا ایک روزہ رکھے تو اللہ عزوجل اسے اس نہر سے سیراب کرے گا “۔ (شعب الایمان ، جلد 3، صفحہ 327، حدیث 3800)
جنت کا محل
سیدنا ابو قلابہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رجب کے روزہ داروں کے لیے جنت میں ایک محل ہے ۔ (شعب الایمان ، جلد 3، صفحہ 368، حدیث 3802)
اس ماہ مبارک کہ پہلی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو لیلۃ الرغائب کہا جاتا ہے اس رات میں بزرگان دین عبادات کا خاص اہتمام فرماکرتے ہیں۔
اسی مہینہ کی ستائیسویں شب اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کو معراج شریف کا عظیم الشان معجزہ عطا فرمایا۔
[/urdu]
0 Responses on Month Of Rajab"