prayers on last wednesday of safar
آخری بدھ کو صبح چاشت کے وقت دو نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃالا خلاص تین تین مرتبہ پڑھیں ۔ سلام پھیرنے کے بعد سور ۃالم نشرح اور سورۃالتین اور سور ۃ النصر (اِذَا جَاءَ نَصۡرُا للّٰہ وَالۡفَتۡحُ ) اور سورۃصٓ ، ان چاروں سورتوں کو اسّی 80مرتبہ پڑھیں ۔ تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس برکت سے اس کے دل کو غنی کر دے گا ۔ (جَواہرِ غیبی)
آخری بدھ کے دن ،صبح وقت ،غسل کرے اور چاشت کے وقت دو رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورۃالاخلاص پڑھے ۔ سلام پھیرنے کے بعد ستّر 70مرتبہ یہ درود شریف پڑھے ۔
اور اس کے بعد یہ دعا ء پڑھے ۔
اَللّٰھُمَّ صَرِّفۡ عَنِّیۡ سُوۡیَٔ ھٰذَا الۡیَوۡمِ وَاعۡصِمۡنِیۡ مِنۡ سُوۡئِہٖ وَنَجِّنِیۡ عَمَّا اَصَابَ فِیۡہِ مِنۡ نَّحُوۡسَاتِہٖ وَکُرَبَاتِہٖ بِفَضۡلِکَ یَا دَافِعَ الشُّرُوۡرِ وَ یَامَالِکَ النُّشُوۡرِ یَآ اَرۡحَمَ الرَّاحِمِیۡنَ وَصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ الۡاَمۡجَادِ وَبَارِکۡ وَسَلِّمۡ (جواہر ِغیبی ، راحۃ القلوب)
[/urdu]
Masha Allah very informative article. May Allah save all muslims form every clamity.
Ameen