QTUTOR

Blessings of Holy Prophet ﷺ

[urdu]
مصطفٰیﷺسراپا رحمت

الْحَمْدُلِلہ وحْدہ والصَّلَاۃُ والسَّلَامُ علیٰ مَنْ لَا نَبِیَّ بَعْدَہ ۔ امَّابَعْد:قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وتَعَالیٰ فِیْ کِتَابِہِ الْکَرِیْم ۔اعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
(ومَآأرْسَلْنَاکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِلْعٰلَمِیْنَ)

ترجمہ:اورنہیں بھیجاہم نے آپ کو مگرسراپارحمت بناکر سارے جہانوں کےلئے-
لغت میں رحمت دوچیزوں کے مجموعہ کا نام ہے۔الرَّحْمَۃُ ۔الرِّقَۃُ والتَّعَطُفُ(الصحاح)
یعنی رحمت ،رقت اوراحسان ومہربانی کے مجموعہ کانام ہے۔
علامہ راغب اصفہانی کے تشریح ملاحظہ ہو۔الرّحْمَۃُ۔رِقَّۃٌ تَقْتَضی الاِحْسَانُ الیٰ الْمَرْحُوْمِ۔یعنی رحمت اس رقت کو کہتے ہیں جواس شخص پراحسان کرنے کا تقاضاکرے جس پر رحمت کی جارہی ہے۔پھرفرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کی صفت رحمت میں رقت نہیں ہے کیونکہ وہ اس سے پاک ہے۔بلکہ صرف تعطف اور احسان
ہے اور کہیں رقت ہوتی ہے اور یاراۓ احسان نہیں ہوتا(المفرد ات)
لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبﷺکو رحمت جامعہ یعنی رحمت کے دونوں مفہوموں سے نوازاہے “عَزِیْزٌ علَیْہِ مَا عنِتُّمْ” میں رقت کااظہارہے اور”بِاالْمُؤمِنِیْنَ رؤفٌ رَّحِیْم”شان تعطف واحسان کا ہے۔یعنی ہردردمندکے دردکا احساس بھی ہے اورہردردکادرماں بھی ہے۔کسی غم زدہ اوردکھ درد کے مارے کو دیکھ کرغایت رأفت سے انکھیں اشک بارہوجاتی ہے۔حاکم نے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیاہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا”اِنَّمَااَنَا رَحْمَۃٌ مُھْدَاۃٌ”یعنی میں وہ رحمت ہوں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے مخلوق کو بطور تحفہ عطافرمائ۔ مستدرک حاکم ۔جلد1صفحہ91(العلمیۃ) امام بخاری نے حضرت ابوھریرہؓ سے التاریخ میں روایت کیا ہے رسول اللہﷺنے فرمایا”اِنَّما بُعِثْتُ رَحْمَۃً ولَمْ اُبْعَثْ عَذاباً”یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے سرا پا رحمت بنا کر بھیجا ہے عذاب بناکرنہیں۔اس آیت میں چار اہم باتیں ہیں جوقابل غور ہیں وہ یے ہیں کہ (1)کون رحمت ہے (2)کس پررحمت ہے(3)کب سے رحمت ہے(4) کب تک رحمت ہے۔(1) کون رحمت ہے۔اس کوبیان فرمایا “ومآاَرْسَلْنَاکَ “نے یعنی تمام جہانوں کے لے رحمت ہو ناحضورﷺہی کی صفت ہے۔(2)کس پر کس قدر رحمت ہے۔اس کو”للعٰلمِیْنَ”نے بیان فرمایا۔رب کی صفت ہے “ربُ الْعٰلَمِیْنَ”اور حضورﷺکی صفت ہے”رحْمَۃًلِلْعٰلَمِیْنَ” یعنی جس کاخداپاک رب ہے اس کے یے حضورﷺرحمت ہیں۔بلکہ یوں کہو کہ جس کسی کو ربوبیت الٰہی کا فیض پہنچا وہ رحمت ِمصطفیﷺ کے صدقے سے۔روح البیان نے اس آیت کے تحت ایک حدیث نقل فرمائ۔کہ ایک بار حضورﷺنے حضرت جبریل پوچھا کہ اے جبریل ہم تو”رحمۃٌ للعٰلَمِیْنَ” ہیں اورتم بھی عالم میں ہو۔بتاؤتم کوہم سے کیا رحمت ملی ہے؟عرض کی یا حبیب اللہ اب تک!مجھے اپنے انجام کار کی خبر نہ تھی خراب ہو یا اچھا آخر(ہاروت وماروت اور ابلیس کا انجام دیکھ ہی چکے تھے) لیکن آپ کی وجہ سے مجھ کو امن مل گیااورمجھے اِطمینان ہوگیا۔کیونکہ رب نے قرآن میں فرما یا “ذِیْ قُوَّۃٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مکِیْنٍ٭مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمْیْنٍ”(3)کب سے رحمت ہے۔اس کو بھی”الْعٰلَمِیْنَ”نے بیان کردیا ۔یعنی جب سے عالم ہے تب سے حضورﷺ رحمت ہے۔جب سے رب کی ربوبیت کا ظھور ہے۔حضورﷺکی رحمت کی جلوہ گری ہوئ۔(4)کب تک رحمت ہے۔اس کو بھی “الْعٰلَمِیْنَ”نے ہی بیان فرمادیا۔کہ جب تک عالم ہے تب تک رحمتِ مصطفیٰﷺہے۔یعنی اس جہان میں حضورکی رحمت ،قیامت میں،میزان پر،حوض کوثرپر،جنت میں،اورگنہگارمسلمانوں پرجہنم میں غرضکہ ہرجگہ ان ہی کی رحمت ہے۔روح البیان میں اسی آیت کے ماتحت لکھا ہے کہ حضورﷺنے فرمایا “حَیَاتِیْ خَیْرٌلَکُمْ ومَمَاتِیْ خَیْرٌ لَکُمْ”یعنی ہماری زندگی بھی تمہارے لئے بہتر ہے اور وفات بھی صحابہ کرام نے عرض کیا کہ یاحبیب اللہ زندگی پاک تو ظاہر ہے کہ۔ بہتر ہے ۔وفات شریف کس طرح بہتر ہے؟فرمایا کہ ہماری قبر انورمیں ہرجمعہ اوردوشنبہ کوتمہارے اعمال پیش ہوتے رہیں گے نیک اعمال دیکھ کر ہم رب کا شکر کریں گے۔اوربُرے اعمال دیکھ کر تمہارے لئے دعاۓ مغفرت کریں گے ۔ذراغورکریں رب کریم نے کس قدر رؤف ،رحیم ،کریم نبیﷺعطافرمایا ۔ان کی آ مدکی خوشی انسان نہیں بلکہ تمام مخلوقات مناتے ہیں ۔اعلیحضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت الشاہ احمدرضا خان فاضل بریلوی  نے کیا خوب فرمایا۔
٭نثارتیری چہل پہل پرہزاروں عیدیں ربیع ُالاوَّل ٭سواۓ ابلیس کے جہاں میں سب ہی توخوشیاں منارہے ہیں٭
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمای“قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وبِرَحْمِتِہِ فَبِذالِکَ فَلْیَفْرَحُوْا ھُوَ خَیْرٌ مِمَّا یَجْمَعُوْنَ”ترجمہ۔آپ کہیٔے (یہ) اللہ کے فضل اور اسکی رحمت کے سبب سے ہے سو اس کی وجہ سے مسلمان خوشی مناۓ (یہ) اس مال سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ تمام عاشقان محبوب کورحمت کا ایک چھینٹا نصیب عطافرماۓ ۔آمین بجاہ النبیﷺ الامین الکریم ۔
مفتی ابویاسرنبی حسین مکِّی مدنی نقشبندی
[/urdu]

2 Responses on Blessings of Holy Prophet ﷺ"

  1. Hamid Raza says:

    subhanALLAH. Bohat khoob.
    ALLAH hum sab ko Huzoor sALLAH o alaihi wasllam ki rehmat o shafqat ka saya naseeb farmae.

  2. Muhammad Adnan Riaz says:

    Mashallah allamah sahab ny ayat e mubarkah ki har jihat ko buht khob andaz main ghera ha ALLAH TA’ALA ap ky is kamal me mazeed izafah frmae ( Ameen )

Leave a Message

Your email address will not be published. Required fields are marked *

online support software