QTUTOR

Noor

[urdu]

الحمد للہ رب العالمین افضل الصلوٰۃ والتسلیم علٰی اشرف الانبیاء والمرسلین اما بعد

کتاب فطرت کے سر ورق پرا گر اپنا نام احمد (ﷺ) رقم نہ ہوتا
یہ ہستی اُبھر نہ سکتی وجود لوح و قلم نہ ہوتا
زمین نہ ہوتی فلک نہ ہوتا عرب نہ ہوتا عجم نہ ہوتا
یہ محفل کن فِکاں نہ ہوتی اگر وہ شاہِ اُمم نہ ہوتا

اللہ رب العالمین جل جلالہٗ نے لوح قلم، عرش ، کرسی اور تمام کائنات کی تخلیق سے قبل اپنے حبیب احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ علیہ التحیۃ والثناء کے نور کو پیدا فرمایا ۔ قرآن مجید اور احادیث نبوی ﷺاس بات کی شاہد ہیں ۔ چناچہ رب کائنات جل جلالہ ٗ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ۔

واذ اخذنا من النبین میثاقھم ومنک ومن نوح وابراہیم و موسیٰ وعیسٰی ابن مریم واخذنا منھم میثاقا غلیظاً ۔ (الاحزاب آیت 7)

ترجمہ : اور (اے حبیب !) یاد کرو جب ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا اور آپ سے بھی اور نوح ، ابراہیم موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے بھی عہد لیا اور ہم نے ان سب سے پختہ عہدلیا تھا ۔
اس آیت کریمہ کی تفسیر خود نبی کریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم نے فرمائی : ابن ابی حاکم نے اس کو اپنی تفسیر میں نقل کیا کہ حضرت ابو ہرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکار ﷺنے اللہ جل جلالہ ٗ کے اس فرمان (واذ اخذنا من النبیین میثاقھم ) کی تفسیر میں فرمایا کہ میں پیدائش کے اعتبار سے تمام انبیاء سے اول ہوں اور بعثت (بھیجے جانے) کے اعتبار سے آخر ہوں ۔
(دلائل النبوہ صفحہ 63، الخصائص الکبریٰ جلد 1صفحہ 44)
امام احمد اور امام بخاری (رحمہما اللہ ) نے اپنی تاریخ میں اور حاکم و بیہقی (رحمہما اللہ ) نے میسرۃ الفجر سے روایت کی کہ انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ!آ پ کی نبوت کا انعقاد کب ہوا ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : میں اس وقت بھی نبی تھا جب کہ آدم علیہ السلام ہنوز روح و جسم کے درمیان تھے ۔
(الخصائص الکبریٰ جلد 1 صفحہ 45)
امام ا بو بکر عبدالرزاق رحمۃ اللہ علیہ (جوکہ امام اعظم ابو حنیفہ اور امام مالک کے شاگرد امام احمد بن حنبل کے استاد اور امام بخاری و مسلم کے استاذ الاستاذ ہیں( رحمۃاللہ علیہم اجمعین )حضرت جابر رضی اللہ عنہ سےا پنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یار سول اللہ ﷺ میرے ماں باپ آپ پر قرباں!مجھے بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس چیز کو پیدا فرمایا؟
رسول اللہ ﷺنے فرمایا : اے جابر (رضی اللہ عنہ) !بےشک اللہ تعالٰی نے تمام چیزوں کو پیداکرنے سے پہلے تمہارے نبی ﷺکے نور کو پیدا فرمایا ۔ یہ نور اللہ کی مشیت سے جہاں چاہا سیر کرتا رہا ۔ اس وقت نہ لوح تھی نہ قلم، نہ جنت تھی نہ دوزخ، نہ کوئی فرشتہ تھا ، نہ آسماں اور نہ زمین ، نہ سورج نہ چاند ، نہ جن اور نہ انس ۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا تو اس نور کو چار حصوں میں تقسیم کردیا ۔ پہلے حصے سے قلم بنایا ، دوسرے حصے سے لوح ، تیسرے حصے سے عرش اور چوتھے حصے کو مزید چار حصوں میں تقسیم کر دیا پہلے حصے سے آسمان بنائے ، دوسرے حصے سے زمین اور تیسرے حصے سے جنت اور دوزخ بنائی پھر چوتھے حصے کو مزید چار حصوں میں تقسیم کر دیا تو پہلے حصے سے مؤمنوں کی آنکھوں کا نور بنایا دوسرے حصے سے ان کی دلوں کا نور (یعنی اللہ کی معرفت ) بنایا تیسرےحصے سے ان کے اِنس کا نور (یعنی توحید لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ) بنایا ۔ (المواہب اللدنیہ جلد 1 صفحہ 89، مدارج النبوہ جلد2 صفحہ2)
لہٰذ معلوم ہوا کہ اللہ رب العٰلمین نے سب سے پہلے رسول کریم ﷺکے نور کو پیدا فرمایا جو کہ باعث تخلیق کائنات ہے ۔ کروڑوں درود وسلام ہوں ہمارے آقا و مولیٰ محمد مصطفیٰ ﷺپر جنہون نے آکر بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ِ ہدایت عطافرمائی ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین ﷺ

از قلم محمد ربیع العالم قادری

[/urdu]

8 Responses on Noor"

  1. Mufti Muhammad Khurram Iqbal says:

    ماشاء اللہ مقالۃٌ جیدۃ

  2. Rabi Ul Alam Qadri Ashrafi says:

    جزاك الله خيرا واحسن الجزاء

  3. Muhammad Munawwar Ali says:

    ماشاٰاللہ بہت خوشی ہویٰ۔

  4. Shamshad Ahmad says:

    Masha Allah..!
    Bohat khoob Dalail r ilmi mawad se bharpoor apka article prha
    dil ko bohat itminan r khushi hui..
    ALLAH pak r barkat ata farmaye..! Ameen

  5. Ashraf ali says:

    Masha Allah ..!
    Apne Bohat acha article dalil k sat parha bohat khushi hoi…
    Allah pak apko jazae kheir aata farmaen ..! Ameen

  6. Abdullah Hasnain says:

    Masha Allah bht hi Khoob
    Allah Tabark watala Apk Elm o Amal me mazeed Izafa Farmaen….

  7. muhammad Basharat says:

    masha allah kiya khub article likha he

  8. Asif Ali Shah says:

    ماشاءاللہ……………………… اللہم زد فزد

Leave a Message

Your email address will not be published. Required fields are marked *

online support software